Skip to main content

Featured

Mini's birthday gift class 3 chapter English all questions and answers

 All question and answer in class 3 subject English chapter "mini's birthday gift" Hanizon.blogspot.com Education k notes and all general knowledge k liye mere blog ko follow Karen. Hanizon.blogspot.com

True love story zainab and ammar



                Hanizon.blogspot.com


ویسے تو محبت کی بے شمار مثالیں تاریخ میں موجود ہیں جیسے ہیر رانجھا ،شیریں فرہاد وغیرہ وغیرہ ۔لیکن ایک انوکھی محبت کی داستان عمار اور زینب کی بھی ہے کہ  جب بھی محبت کی داستان لکھی جائے گی ان دونوں کو یاد رکھا جائے گا ۔ 

عمار اور زینب کی پہلی ملاقات سن 2011  میں پنجاب یونیورسٹی میں ہوئی جہاں یہ دونوں سوفٹویر انجینئرنگ کے لیے گئے اور وہیں سے ان کی محبت کا آغاز ہوا اور ان کو آیک دوسرے سے محبت ہو گئی۔خوش قسمتی سے دونوں کے گھر والے بھی ان کے رشتے کے لیے مان گئے اور دونوں خاندانوں کے درمیان شادی کا معاملہ طے پا گیا ۔ 


پھر فائنلی 10 اگست 2018 کی شادی کی تاریخ مقرر ہوئی۔  ٹھیک نکاح سے 10 دن پہلے زینب کو تکلیف محسوس ہوئی جب ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا تو پتہ چلا کہ زینب کو بلڈ کینسر ہے۔

 عمار کو جب پتہ چلا کہ زینب کو کینسر ہےتو پھر اس نے زینب کو چھوڑنے کی بجائے پکا عہد کر لیا کہ اب شادی کرنی ہے تو صرف زینب سے ہی کرنی ہے اور عمار نے نہ صرف شادی کرنے کا فیصلہ کیا بلکہ اس  کی بیماری کے علاج کی زمےداری اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا۔


عمار نے زینب سے 10 اگست کو شرعی نکاح کیا اور زینب کی ٹریٹمنٹ سٹارٹ کروادی۔کراچی کے بہترین اسپتال شوکت خانم سے زینب کا علاج کروایا لیکن زینب کی  بیماری خطرناک اسٹیج تک  پہنچ چکی  تھی تو پھر عمار نے زینب کے علاج کے لیے چائنہ جانےکا فیصلہ کیا۔ 7 کروڑ روپے اس علاج کا خرچہ آیا۔

زینب کی خوش قسمتی تھی کہ اس کو عمار جیسا جیون ساتھی اور رشتوں سے محبت کرنے والے سسرال والے ملے جنہوں نے ان حالات میں زینب اور عمار کا بھرپور ساتھ دیا۔

عمار کے بھائیوں نے بیرون ملک اپنا کاروبار بیچا اور جو  پیسہ ملا وہ پاکستان لے آے، عمار کی والدہ نے اپنا سارا سونا بیچا، زینب کے والدین نے  بھی اپنی جگر کے ٹکڑے کو بچانے کے لیے سارا سونا بیچا اور پاکستانیوں سے فنڈنگ اکھٹی کی اور 7 کروڑ روپے جمع کیے۔

عمار اپنی محبت کے لیے بہت سے لوگوں سے مدد مانگی۔2 ماہ چائنہ میں رہ کر زینب کا علاج کرایا گیا اور آخر کار  عمار اپنی محبت کو بچانے میں کامیاب ہو گیا..ماشاء اللہ

اور اب زینب کینسر سے نکل گئی ہیں ۔بس اب ادویات جاری ہیں جو ان کو 2 سال تک لینی ہیں۔


:اس واقعے میں 2 باتیں بہت اہم ہیں 

ایک تو یہ کہ بیماری کی وجہ سے عمار نے زینب کو نہیں چھوڑا بلکہ اسکی زندگی بچانے کی جنگ لڑی۔


دوسرا.. جس سے نکاح کا وعدہ کیا اس کو نبھایا


عمار جیسے مرد دنیا میں انسانیت اور محبت کی مثال آپ ہوتے ہیں۔۔۔۔


کیونکہ اکثر لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ساتھ جینے مرنے کے وعدے تو کر لیتے ہیں لیکن پریشانی آتے ہی اپنے سارے وعدے اور دعوے بھول کر اکیلے ہی زندگی کی جنگ لڑنے کے لیے چھوڑ جاتے ہیں ،کچھ اولاد نہ ہونے کی وجہ سے بیویوں کو طلاق دے دیتے ہیں یا اولاد کی محرومی کی وجہ سے دوسری شادی کر لیتے ہیں اور کچھ بیماری کی وجہ سے بیوی کو میکے چھوڑ آتے ہیں ۔


بیماری اور محرومی تو اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے،، آپ وہ کریں جو آپکے اختیار میں ہے..بلاشبہ زینب ایک خوش قسمت بیوی ہے جسکو عمار جیسا ہمسفر ملا ہے 

 

مشکلات میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کے بجائے

 اپنی جان چھڑانے والوں کو راہ راست پر لانے کے لیے کے لیے عمار اور اسکی پوری فیملی ایک بہترین مثال ہے ۔


Popular Posts