Skip to main content

Featured

Mini's birthday gift class 3 chapter English all questions and answers

 All question and answer in class 3 subject English chapter "mini's birthday gift" Hanizon.blogspot.com Education k notes and all general knowledge k liye mere blog ko follow Karen. Hanizon.blogspot.com

مون سون بارشوں کی تازہ ترین صورتحال انتہائی تشویشناک

 بارش جہاں بہت سے لوگوں کے لیے رحمت بن کے برستی ہے وہیں بے شمار لوگوں کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہےپاکستان میں شدید بارشوں سے 282 افراد ہلاک 

 اکیس تاریخ کو پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے ملی اطلاع کے مطابق چودہ جون سے ہونے والی شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب میں کم از کم 282 افراد ہلاک اور 211 زخمی ہوئے ہیں ۔ اتھارٹی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بیس جولائی تک شدید بارشوں کی وجہ سے ملک بھر میں کل 5648 مکانات تباہ ہوئے ، کم از کم 559 کلومیٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا ، 22 پل بہہ گئے اور 1654 جانور ہلاک ہوئے ہیں ۔ سیلاب کے باعث بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 88 افراد ہلاک اور 62 زخمی ہوئے ہیں ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ شدید بارشوں سے سندھ میں 67 ، پنجاب میں 57 اور خیبرپختونخوا میں 56 افراد جاں بحق ہوئے ۔ پاکستانی حکومت اس وقت بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے ۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جنوبی ایشیائی مون سون سرکولیشن آئندہ ہفتے تک فعال رہے گا اور ملک کے کئی حصوں میں شدید بارشیں ہوں گی ۔

Popular Posts