Skip to main content

Featured

Mini's birthday gift class 3 chapter English all questions and answers

 All question and answer in class 3 subject English chapter "mini's birthday gift" Hanizon.blogspot.com Education k notes and all general knowledge k liye mere blog ko follow Karen. Hanizon.blogspot.com

دعا زہرا لاہور کے دارلامان میں منتقل

 دعا زہرا نے مجسٹریٹ کے سامنے اس بات کا اعتراف کیا ہے

Hanizon.blogspot.com


 کہ اسکے اپنے شوہر ظہیر احمد کے ساتھ تعلقات انتہائ ناخوشگوار ہیں،ناچاقی ہو گئ ہے،نا چاقی کی وجہہ سے دعا زہرا نے ایک رات اپنے رشتے دار کے گھر گزاری ہے جہاں اسے بڑی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے،اب دعا زہرا نہ تو اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہے اور نہ ہی اپنے والدین کے پاس واپس جانا چاہتی ہے جن سے اس کی جان کو خطرہ ہے،حالانکہ دعا زہرا کے والدین کو اس سے بے پناہی محبت کرتے ہیں وہ اس کی جان لینے کے بارے میں کیسے سوچ سکتے ہیں یہ وہ ساری خرافات ہیں جو دعا زہرا کے ذہن میں اس کے والدین کے خلاف ظہیر اور اس کے گینگ کی جانب سے ڈالی گئی ہیں ،لیکن شوہر کے ساتھ ناچاقی ،شوہر کے ساتھ تعلقات ناخوشگوار ہونا اس کا اوفیشل بیان دعا زہرا نے مجسٹریٹ کے سامنے پہلی بار دیا ہے اور یہ بڑی حیرت انگیز بات ہے،ایک تو یہ وجہ ہو سکتی ہے کہ دعا دارلامان میں منتقل ہو نے کی وجہ سے یہ بہانے کے طور پر استعمال کر رہی ہو ،اور ظاہر ہے یہ وجہ بھی ہو سکتی ہے کہ شوہر سے ناچاقی اور حالات نا خوش گوار ہونے اور والدین کے خوف سے ڈر کر دعا اب یہ سمجھتی ہے کہ اس کے پاس دارلامان جانے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے،دونوں صورتوں میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اصل تنصیح جو ہے وہ یہ ہے کہ دارلامان جانے کے حوالے سے یہ بیان دعا زہرا سے ظہیر اور اس کے گینگ نے دلوایا ہےاور اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ظہیر احمد اور اس کا گینگ گرفتار ہوگا تو بچی ان کے پاس سے بازیاب نہ ہوئی ہو،یہ قانونی نقطئہ نظر سے بڑا اہم نظریہ ہے کہ ان لوگوں نے بڑی چالاکی سے یہ چال چلی ہے کی جب ظہیر گرفتار ہوگا جو کہ چند روز بعد اس کی خبر بھی مل جائے گی تو اس کے جرم کی نوعیت پر بہت زیادہ اضافہ کر دے گا،لحاظہ انہوں نے دعا زہرا سے اپنی جان چھڑائی جو کہ وہ پہلے دن سے ہی دعا پر الزام لگا رہے ہیں کہ ہم تو لے کر نہیں آئے اسکو کراچی سے یہ تو خود آگئی تھی تو مجبوراً ہمیں کرایہ دینا پڑا حالانکہ سی سی آر لوکیشن کی رپورٹ نے یہ ثابت کیا کہ جس دن دعا زہرا نے گھر چھوڑا ظہیر اور اس کا گینگ اس دن کراچی ہی میں موجود تھا اور وہ پہلے دن سے ہی کوئی ذمہ داری قبول کر نے کو تیار نہیں ہیں اس لیے دعا زہرا کو دارلامان بھجوا دیا ہے ۔اب سوچیں کہ ایک بچی جس کی عمر انتہائی کم ثابت ہو چکی ہےاسے دارلامان بھیجا گیا ہے نا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں جہاں معصوم بچے اور بچیاں ہوتی ہیں اور وہ بھی معصوم بچی ہےاسے اس ماحول میں رہنا چاہیے نا کہ دارلامان میں ۔دعا زہرا کیس اب بہت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے،ہماری دعا ہے کہ دعا اپنے والدین تک صحیح اور سلامتی کے ساتھ پہنچ جائے۔  

Popular Posts